وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور ہو گا، وفاقی کابینہ ترمیمی مسودے کی باضابطہ منظوری دے گی۔
وزیر قانون کی جانب سے شرکاء کو مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں کے مطالبات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے۔ 96 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے 26۔ ن لیگ کے 20۔ بی اے پی کے 4۔ ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3 سینیٹرز موجود ہیں۔ اے این پی اور 7 آزاد سینیٹرز بھی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔






















