انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔
رینکنگ میں ٹی20بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان11ویں نمبر پر موجود ہے۔
بابراعظم کی9درجہ ترقی کے بعد30ویں پوزیشن جبکہ صائم ایوب10درجہ ترقی کے بعد39 ویں نمبر پر آگئے۔ سلمان علی آغا کا 10درجہ بہتری کے بعد54 واں نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں بھارت کے ورون چکروتی کا پہلا نمبر ہے، اسپنر ابراراحمد کا آٹھواں برقرار ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو3 درجے ترقی کے بعد13واں نمبر مل گیا۔





















