پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے فیصل آباد میں جاری ہے۔ پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے پلیئنگ الیون میں دوتبدیلیاں کی گئیں ۔ حسن نواز اور ابرار احمد کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولروسیم جونیئرکو شامل کیا گیا ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔





















