نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کو اسلام آباد سے اغوا کرلیا گیا۔ مغوی کی اہلیہ نے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔
این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی اہلیہ کی نے تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں اپنے شوہر کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اُن کے شوہر کو 14 اکتوبر کی شام فلیٹ کے نیچے سے اغوا کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کار میں سوار 4 افراد گاڑی روک کر عثمان کو ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عثمان کو سفید کار میں لے جایا گیا۔






















