ایس اے پی نیٹ ویور میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کر دیا۔ ایس اے پی نیٹ ویور کمپنیوں میں کاروباری اپلیکیشنز چلانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ایس اے پی نیٹ ویور میں سنگین خامیوں سے ہیکرز کو فائدہ مل سکتا ہے۔ سائبر حملوں سے سسٹم پر مکمل قبضے اور ڈیٹا چوری کا خطرہ بڑھ گیا۔ ہیکرز لاگ ان کئے بغیر بھی سسٹم کے کمانڈ چلا سکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق خامیوں کے باعث غیرمحفوظ فائل اپ لوڈ اور تصدیق بائی پاس ہو سکتا ہے ۔ سائبر حملوں سے بچنے کیلئے فوری سیکیورٹی اپڈیٹس انسٹال کریں ۔ نیشنل سرٹ کی متاثرہ ماڈیولز تک نیٹ ورک رسائی محدود کرنے اور اداروں کو اپنے سسٹمز کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی۔ لاگز میں مشکوک سرگرمیوں پر خاص نظر رکھنے کی تاکید، حساس ڈیٹا کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ بروقت پیچ نہ لگانے سے سسٹم مکمل طور پر متاثرہوسکتا ہے۔






















