وفاقی ادارہ شماریات نے اسلام آباد میں دو روزہ ڈیٹا فیسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی میکرز اور اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
2 روزہ ڈیٹا فیسٹ 11 اور 12نومبرکو پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹراسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملکی و غیرملکی ماہرین،پالیسی سازاورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرشرکت کریں گے،ڈیٹا فیسٹ میں معلومات کا تبادلہ، مصنوعی ذہانت، جدت،اسکل ڈیویلپمنٹ، ڈیٹا لیٹریسی، ڈیٹا ایکسچینج سمیت کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
چیف شماریات کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ مردم شماری و دیگر سرویز پر کڑی محنت کرتا ہے۔۔پالیسی سازی کے وقت اس ڈیٹا کو استعمال کیا جانا چاہیے،ڈیٹا جب تک یوز نہیں ہوگا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہے گورنمنٹ کا خرچہ لگتا ہےاربوں روپے لگتے ہیں،21 سو 22لوگ کام کرتے ہیں جوڈیٹا جمع کرتے ہیں وہ ڈیٹا استعمال ہونا چاہیے،اچھے فیصلوں کے لیے منصوبہ سازی کے لیے پالیسی کے لیے۔
ممبرشماریات ڈویژن محمد سرورگوندل نےبتایا کہ ڈیٹا فیسٹ 2025 کےموقع پرنئے قومی لیبر سروے کے نتائج بھی جاری کیے جائیں گے جبکہ ہاوس ہولڈ انٹی گریٹڈ سروے نتائج دسمبر میں جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیاہے،ڈیٹا فیسٹ 2025 میں ورکشاپ، نمائش،نیٹ ورکنگ،پینشل ڈسکشن،سیمینار،یوتھ کمپٹیشنز،میوزک اور فن گالا کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔





















