سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ون ونڈو کے اعلامیہ کے مطابق ’’ٹریڈ لیب‘‘ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد تاجروں ، اسٹارٹ اپس اور اداروں کو عالمی تجارتی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے ۔
پاکستان ون ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر کا کہنا ہے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ، ایس ڈی پی آئی اور نجی کاروبار کے بین الاقوامی سینٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ۔
ٹریڈ لیب میں ابتدائی مرحلے میں 9 آن لائن کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔ جن میں کسٹمز ، ایکسپورٹ ، تجارتی قوانین اور مارکیٹ اسٹریٹیجی شامل ہیں ۔ ’’ٹریڈ لیب‘‘ سے تجارتی وقت اور لاگت میں کمی آئے گی، کاروباری مسابقت اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔





















