پاکستان 23 اور 24 اکتوبر کو ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں 27 ممالک کے وزرا شریک ہوں گے۔
کانفرنس کے آفیشل لوگو کی تقریب میں وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، حنیف عباسی اور جنید انور شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا۔ وفاقی وزرا حنیف عباسی اور جنید انور نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مواصلات، ریلویز، میری ٹائمز اور دیگر وزارتوں کا اشتراک ہوگا۔ کانفرنس کے معیاری انتظامات یقینی بنائیں گے۔ ریلویز اور میری ٹائمز کے وزرا نے کانفرنس میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ کانفرنس خطے میں راہداری روابط کے فروغ میں معاون ہوگی۔ فول پروف اور بہترین انتظامات میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے۔ ریجنل منسٹرز کانفرنس پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرے گی ۔ مختلف ممالک زمینی، بحری اور فضائی رابطے بڑھائیں گے۔
وفاقی وزرا برائے ریلویز اور میری ٹائمز نے ریجنل منسٹرز کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ۔ کہا کانفرنس میں شرکا کیلئے ثقافتی شو اور عوام کیلئے نمائش منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے آفیشل لوگو کی تقریب میں سینئرافسران اور انتظامیہ اراکین نے بھی شرکت کی۔






















