پاکستان کی بحری تاریخ میں سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ایم ایس سی مکول کی آمد پاکستان کے لئے تاریخی لمحہ ہے۔ 400 میٹر لمبا اور 24 ہزار ٹی ای یو ایس گنجائش والا جہاز برتھ کر لیا گیا ۔ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کیا ۔
ایم ایس سی مکول دنیا کے جدید ترین کنٹینر جہازوں میں شامل ہے ۔ اس سے بین الاقوامی شپنگ لائنز کا پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر اعتماد بڑھا ۔ پاکستان ابھرتی ہوئی شپنگ منزل بن رہا ہے۔ میری ٹائم سیکٹر معیشت کی مضبوط بنیاد بنے گا۔






















