خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے مشترکہ دفاعی نظام فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
خلیجی تعاون کونسل نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور اس کے حق دفاع کی حمایت کیں۔ جی سی سی نے مشترکہ دفاعی نظام فعال کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق قطر پر حملہ غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے، جی سی سی ممالک کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے، فوجی اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں دفاعی پالیسی پر غور ہوگا۔
دوسری جانب سلم ممالک نے قطر کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کی حمایت کا اعلان کردیا۔
قطر میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیل کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی گئی جبکہ اسرائیل کا قطر پرحملہ خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اجلاس کے شرکا نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، شرکا نے اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کی حمایت کی۔ غزہ میں جارحیت کو روکنے کی کوششوں میں قطرکی کوششوں کی حمایت کی گئی۔






















