ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے کر کپ جیت لیا،پاکستان نے کویت کو43رنزسے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں3وکٹ پر135رنزبنائے،کپتان عباس آفریدی نے11گیندوں پر52رنزکی اننگز کھیلی، عبدالصمد42، خواجہ نافع22رنزبناکرآؤٹ ہوئے،136رنزکے تعاقب میں کویت کی ٹیم92رنزبناسکی،معاذ صداقت نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمدشہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان نےچھٹی بارہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتا،قومی ٹیم آخری بار2011میں چیمپئن بنی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےہانگ کانگ سپرسکسز ٹائٹل جیتنے پرپاکستان کرکٹ ٹیم اورپوری قوم کو مبارکباد دی ہے،کہا پاکستان کی ٹیم نے مہارت، جذبہ، اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔






















