پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانے پر غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے گا، وہاب ریاض قومی مینز ٹیم کے سنیئر منیجراورسلیکشن کمیٹی رکن رہ چکے ہیں۔
وہاب ریاض کوچنگ لیول ٹو کورس کر چکے ہیں تاہم وہاب ریاض کو کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں۔ ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ محمد وسیم کی مدت ختم ہونے پرخالی ہوا تھا۔





















