سینیٹ میں اپوزیش کےپارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفرنےکہا ہےکہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر ہم اپنے موقف پر قائم ہیں،دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں آج بھی شرکت نہیں کریں گے۔
سینیٹ میں اپوزیش کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نےسماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں ستائیسویں ترمیم کی پزورمخالفت کی جائے گی،اس آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ دفن ہونے جا رہی ہے ۔
دوسری جانب ستائیسویں ترمیم پرغور اوراتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،صدر کے ساتھ وزیراعظم کو بھی تاحیات مقدمات اور گرفتاری سے استثنیٰ کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔






















