جاپان کے شمالی علاقے میں 6اعشاریہ 7شدت کا زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی حصے میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 جبکہ گہرائی 19.2 ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد جاپنی علاقے ایواتے پریفیکچر میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں لرز اُٹھیں،لوگوں کو خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





















