شہبازشریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کی تجویز واپس لینے کی ہدایت کردی
وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا آذربائیجان سے واپس پر مجھے اس ترمیمی شق کا بتایا گیا،پتہ چلا کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے یہ ترمیمی شق پیش کی،سینیٹرز کی یہ شق کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی… https://t.co/a4EncuG9os
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2025
وزیراعظم نے مزید کہا شق پیش کرنےوالےمعزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتا ہوں،اپنے سینیٹرز کو یہ ترمیم فوری واپس لینےکی ہدایت کردی ہے،منتخب وزيراعظم يقيناً قانون اورعوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔






















