پاکستان ریلوے کا پہلا اے آئی سیکیورٹی سسٹم راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پرنصب کردیا گیا،ایک سو اسی سے زائد کیمرے 24 گھنٹے ریلوے لائن ،ٹکٹ گھر سمیت راولپنڈی اسٹیشن کے چپےچپے کی مانیٹرنگ کریں گے،سیکیورٹی سسٹم کا ایک ڈیٹا بیس بھی موجود ہے۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا ہرگوشہ اب ایک خاموش مگرچوکس نظام کی مسلسل نگرانی میں رہے گا،وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نےپاکستان ریلوےکی تاریخ کےپہلے اے آئی بیسڈ" سیف اینڈ سمارٹ" سسٹم کا افتتاح کردیا۔
180 سےزائد کیمروں کا نیٹ ورک 24 گھنٹے پارکنگ،مسافروں کی قطاروں سےٹکٹ گھر اور پلیٹ فارم تک ہرشخص پر نظررکھے گا،ہرچہرے کی شناخت ہوگی،اسے مرکزی ڈیٹا بیس سے بھی ملایا جائے گا۔
سسٹم مینجرمحمد علی کاکہنا ہےکہ ریلوے کےپاس اب ڈیٹا بیس فیصلہ لینےکی پہلے سے زیادہ طاقت آجائےگی،مسافر جس بھی پارکنگ سے آئےگا اس کی گاڑی کا این پی آر اس کی تصویر،فیشل ڈیٹا وہاں سےٹریسنگ شروع ہوجائے گی جب تک وہ ٹرین میں چلا نہیں جاتا۔
یہ اے آئی سسٹم ریلوےاسٹیشن پرتخریب کاری کی کوشش کوناکام بنانے میں بھی معاون ہوگا،فیس ڈیٹا سےڈیٹیکٹ کررہےہوتےجوڈیٹا میں فیڈ ہورہا ہوتا ہے،بلیک لسٹنگ کرسکتے ہیں،کوئی مجرم یا دہشتگرد یہاں آتا ہے تو الرٹس بھی مل سکتے ہیں۔
ایف ڈبلیو اوکی جانب سےیہ سسٹم فی الحال صرف راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے، مستقبل میں اس کا دائرہ دیگر ریلوے اسٹیشنز تک بڑھایا جائے گا۔





















