امیرقطر نے دُنیا کو خبردار کردیا کہ گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحا سمٹ کے افتتاحی خطاب میں کہا گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے۔ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردیں۔ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
دوحا سمٹ سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا اسرائیل کا نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبہ اس کی خام خیالی ہے۔ کھلی جارحیت پر اسرائیل کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ۔مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو دہرے معیار کا کھیل کھیلنا بند کرے۔ اسرائیل نے دوحا پر حملہ کرکے تمام سرخ لکیریں عبور کر لیں ۔ ہمیں مستقبل میں کسی بھی اسرائیلی حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے اسرائیل کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا غزہ میں فسلطینیوں کی نسل کشی روکنا اور امداد کی فراہمی ناگریز ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا مشرق مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اردن، عراق، مالدیپ،تاجکستان ، ٓوآئی سی سیکریٹری جنرل، سربراہ عرب لیگ اور دیگر عرب رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔






















