وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہوگا۔ تاریخ کا اعلان پانچ دن پہلے کیا جائے گا۔ میں خود جلسے کا میزبان ہوں گا، بانی کی ہدایت پر سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حق کی جنگ لڑ رہے ہیں، سب کو شرکت کرنی ہوگی، جلسہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار اجتماع ہوگا، جلسے سے دنیا کو عوام کا پیغام دینا ہے، بانی پی ٹی ائی کی حقیقی آزادی کی جنگ کامیاب ہوگی۔






















