سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
افتخاراحمد کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں وزیرآباد میں ادا کی گئی۔ سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخارچیمہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ افتخار احمد چیمہ 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ کہا مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔




















