امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکو مینٹری میں ایڈیٹنگ تنازع پربی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو نیوز ڈیبورا ٹرنس نے اپنےعہدوں سےاستعفیٰ دے دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلہ پروگرام پینوراما سے متعلق ٹیلیگراف میں شائع ہونےوالے لیک میمو کےبعد کیا گیا،پروگرام میں صدرٹرمپ کی ایک تقریر کو مبینہ طور پرغلط طریقے سے ایڈٹ کرنےکا الزام ہے،میمو میں سابق مشیرمائیکل پریسکوٹ نےادارے پر جانبداری کے الزامات عائد کیے،میمومیں ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کی تقریرکی ایڈٹنگ پرتنقید کی گئی،جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل فسادات کی حوصلہ افزائی کی۔
اپڈیٹ شدہ ورژن میں ٹرمپ کہتےدکھائی دیے،ہم کیپیٹل کی طرف چلیں گے،اورمیں آپ کے ساتھ ہوں گا،ہم جہنم کی طرح لڑیں گے،ٹم ڈیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئی ہیں اور بطور ڈائریکٹر جنرل حتمی ذمہ داری لینی پڑےگی۔
صدر ٹرمپ نےبی بی سی پر ڈاکٹرنگ کا الزام لگاتےہوئے ٹم ڈیوی اورڈیبورا ٹرانس کو بےایمان قرار دیا،سوشل میڈیا پیغام میں کہا ان کرپٹ صحافیوں کوایکسپوز کرنے کےلیےدی ٹیلی گراف کا شکریہ ادا کرتاہوں۔





















