لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک خاتون پولیو ورکر زخمی ہو گئی۔
پولیو مہم کے دوران عورت نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تو پولیوورکر نے سمجھانے کی کوشش کی جس پر خاتون نے دو بیٹیوں سے پولیو ورکر پرحملہ کر دیا۔ اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکرکاسرپھٹ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔





















