لکی مروت کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا،دونوں خواجہ سرا ناچ گانے کا کام کرتے تھے
پولیس کےمطابق مقتول خواجہ سراؤں کی شناخت ذاکر اورشہاب عرف ڈالر کے نام سے ہوئی ہے وہ سرائے نورنگ میں ایک نجی کمرے میں کرائے پر مقیم تھے،رات کو اسی کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔






















