بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے پاک سافٹ اسکلز پر رجسٹریشن لازم قرار دیدیا گیا ۔ رجسٹریشن کے بغیر پاسپورٹ پر پروٹیکر جاری نہیں ہوگا ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اقدام انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیا ہے۔ بیرون ملک ملازمت کیلئے نئی شرط کا اطلاق انیس نومبر سے ہو گا۔
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آگئی۔ ملک سے باہر روزگار کیلئے پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن 19 نومبر سے لازمی قرار دیدی گئی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اہم اقدام انسانی اسمگلنگ اور دیگر پیچیدہ مسائل کی روک تھام کے لئے کیا ہے۔
وزرات سمندر پار پاکستانیز کے مطابق پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن مفت ہے۔ بیرون ملک ملازمت کےخواہشمند افراد اس ایپلیکیشن پر رجسٹریشن کرواتےوقت اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے ۔ جن میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبر ، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک مجوزہ ملازمت کی تفصیلات شامل ہیں۔
بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹریشن کی شرط کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگا ۔ پاک سافٹ اسکلز کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا ۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کو امید ہے کہ اس پابندی سے انسانی اسمگلنگ میں کمی ہو سکے گی۔




















