سینیٹ اور قومی اسمبلی کے کل کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم کابل شامل ہے۔
سینیٹ کا اجلاس کل دن 11بجے ہوگا،ایجنڈاجاری کردیاگیا، 27 ویں آئینی ترمیم سےمتعلق مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کےسربراہ فاروق ایچ نائیک رپورٹ پیش کریں گے جبکہ آئینی ترمیم کابل وزیرقانون اعظم نذیرتارڑمنظوری کیلئے پیش کریں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ساڑھے4 بجے ہوگا، پیپلزپارٹی ارکان کا2025ءمیں سائبرکرائم میں 35فیصد اضافے سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس شامل ہے۔ وفاقی وزیراقتصادی اموراحدچیمہ سول ملازمین (ترمیمی) بل پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اقبال اکیڈمی ترمیمی بل 2025ءبھی پیش کیا جائے گا، قومی کمیشن انسانی حقوق(ترمیمی) بل 2025ءپرقائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائےگی، قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین راجا خرم نواز بھی رپورٹ پیش کریں گے۔
موٹرگاڑیوں کی صنعت کی ترقی کابل 2025ءبھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ نجکاری کمیشن آرڈینس2000ء میں مزید ترمیم کا نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل 2025ء پیش ہوگا۔





















