ملکہ کوہسار مری میں نومبر کے مہینے میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے، اوراس خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے مری میں ڈیرے ڈال دیئے۔
ملکہ کوہسار میں برفباری تھم گئی لیکن لوگوں کی آمد کا سلسلہ نہ رکا ، دو روز پہلے ہونے والی برفباری کے بعد موسم سرد ہوا تو سیاحوں نے یہاں پہنچ گئے۔مری میں دن ہو یا رات مال روڈ اور تفریح مقامات پر لوگوں کا رش لگا ہے ،کوئی شاپنگ کررہاہےتوکوئی گرما گرم کھانے کھارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہو گیا
مری انتظامیہ نے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات کررکھے ہیں ،مختلف مقامات پر 13 فیسلٹیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں،اور محکمہ شاہرات کی مشنری برف صاف کرنے کے لیے الرٹ ہے۔
دوسری جانب آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں سرد رہنےجبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔برفباری، بارش اور ژالہ باری، ملک میں سردی آگئی
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا تا ہم قصورمیں04ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ کے روز ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 3 اورکالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔