24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور کے نشتر ٹاؤن 50،ائیرپورٹ 24 ،باقی شہر میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،فیصل آباد کے جی ایم اے ٹاؤن میں 98، مدینہ ٹاؤن 91 باقی شہر میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کےمطابق قصور63 ،شیخوپورہ 50،جوہرآباد 48، سرگودھا 45 اور چکوال میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،چنیوٹ میں 22، راولپنڈی 18، نارووال 17، اٹک 12،گجرات اور میانوالی میں 10ملی میٹر بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنےکاامکان ہے



















