پاکستان کی تاریخ میں عام انتحابات میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ ٹیچرز پر الیکشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران نے پرائیویٹ سکولوں سے ڈیوٹی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں ہیں۔ پرائیوٹ سکولوں کے اساتذہ بھی عام انتحابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران پرائیوٹ سکولوں سے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا منگوا لیا۔ پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ نے آن لائن فارم فل کرنا شروع کردیئے ہیں۔
خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 53 کے تحت صرف سرکاری اداروں سے ہی پولنگ عملہ لیا جا سکتا ہےانتخابی عملہ نیم سرکاری یا حکومتی انتظام کے تحت چلنے والے اداروں سے بھی لیا جا سکتا ہے۔ لیکن پرائیویٹ سیکٹر سے عملہ لینا الیکشن ایکٹ کی سیکشن53 کیخلاف ورزی ہے۔