پنجاب خیبرپختونخوا سرحد پر ڈیرہ غازی میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں 2 خوارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ اور سی ٹی ڈی کا ایک ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں 2 خوارجی ہلاک ہوگئے، متعدد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق مقابلہ تھانہ وہوا کے علاقہ کوتانی تل میں ہوا، خوارجی دہشتگرد راکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے لیس تھے، پولیس ٹیموں کی بھرپور کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ایلیٹ اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی اہلکار غضنفر معمولی زخمی ہوئے۔



















