لاہور ہائیکورٹ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کل ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنا تھی تاہم کاز لسٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
درخواست پر سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرنا تھی۔
حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔