لاؤڈ اسپیکر کے غیرقانونی استعمال کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا۔
وکیل انوار ڈار کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج مقصود احمد قریشی نے سماعت کی۔ عدالت نے درخواست میں کی گئی نشاندہی پر فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم میں میگا فون اور لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے والے ریڑھی بانوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس پہلے ہی کارروائیاں کر رہی ہے۔
ڈی سی سی او کے مطابق ذمہ دار عناصر کے خلاف اب تک پانچ مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔
درخواست میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر، سٹی پولیس آفیسر اور پولیس کو فریق بنایا گیا تھا۔





















