سندھ میں ہرعمارت میں فائرالارم پینلز، پورٹیبل آلات، اسموک ڈی ٹیکٹرز اور سنٹرل الارم سسٹم ضروری قرار دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سرکاری ، غیر سرکاری اور کمرشل عمارتوں کے جامع فائر سیفٹی آڈٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرعمارت میں فائرالارم پینلز، پورٹیبل آلات، اسموک ڈی ٹیکٹرز، سنٹرل الارم سسٹم سمیت آگ سے بچاؤ کےلیے جدید نظام ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کی وائرنگ کا موثر نظام اورخودکار فائرسپریشن سسٹم کی تنصیب لازمی ہوگی۔ ایس بی سی اے اور پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں عمارتوں کی انتظامیہ سے ملیں۔ فائر سیفٹی اقدامات کیلئے ٹائم فریم دیں۔ عدم تعمیل پر کارروائی کی جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت میں بیسمںٹ اور میزنائن کو صرف پارکنگ کے مقاصد کےلیے ہی استعمال کیاجائےگا ۔ حفاظتی معیار پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔





















