وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں قیمتی پتھروں اورمعدنیات کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مل کرکام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
اجلاس سے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا ملک میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ مل کر کام کر کے ہی قیمتی پتھروں کی برآمدات سے زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کیلئے عالمی شہرت یافتہ متعلقہ ماہرین کی خدمات لی جائیں ۔ اسلام آباد میں سینٹر اگست 2027 تک مکمل کریں ۔ جیم اسٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کئےجائیں اور ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے ۔
اجلاس کے شرکا کو جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ ۔ بتایا گیا کہ نئی جیم اسٹون پالیسی پر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کیلئے چار سیشنزکئے گئے ۔ اسلام آباد میں جیم اسٹون سینٹر کیلئے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ۔ وہاں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ جیم اسٹون کے حوالے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔






















