صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ 7 بلوں کی منظوری دیدی ہے جن میں تجارت، ٹیکس، ریلوے، تعلیم اور انسانی حقوق سے متعلق بل شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق صدر کی منظوری کےبعد7 اہم قوانین کا باقاعدہ نفاذ ہوگیا ہے، بلز میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل ،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 ، ٹرانسفر آف ریلوے ترمیمی بل ،گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ کےبل ، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2026 ، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔






















