لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صبح سویرے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو موسم کے تیور ہی بدل گئے، جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی۔ بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
واسا کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش جیل روڈ اور اس کے اطراف میں ہوئی، لکشمی چوک، وحدت روڈ، مال روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ، رائیونڈ روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوا تو شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔
بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ میں خستہ حال چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی فوری کلیئر کرنے کی حکم دیدیا۔
محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔