پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور اطراف میں آج سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی، 6 جنوری تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کا آغاز ہوگیا، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمنٹنے کیئے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے۔
ترجمان پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور اطراف میں آج سے بارش اور برفباری کی کا امکان ہے جو 6 جنوری تک جاری رہے گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کردیئے گئے، سیاح کہیں سفر سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں، کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے انتظامیہ 24 گھنٹے الرٹ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی کسی بھی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔