جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 3 جنوری بروز جمعہ سے کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے لئے مدمقابل ہوں گی جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سے میچ سے ایک روز قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوینا مافاکا اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ ویان مولڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
افریقی پلیئنگ الیون
ٹیمبا باوما ( کپتان )، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین ( وکٹ کیپر )، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اور کوینا مافاکا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔