نئے سال کے دوسرے روز بھی عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کے مطابق مقامی گولڈ مارکیٹ میں آج پھر سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 274700 روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 943 روپے بڑھکر 235511 روپےہوگئی۔،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2624 ڈالرکا ہوگیا،دو دن میں فی تولہ سونا 2100 روپے اور فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہوگیا۔