نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے بعد مائیکل بریسویل نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے ایک ہی دن میں نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹرڈ کروالیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر مارک چیپمین کے بعد آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کردی۔
یہاں یہ بات قابل بیان ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 میں رجسٹریسن کرانیوالے کھلاڑیوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے، جن میں ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، مارٹن گپٹل، کولن منرو، مارک چیپمین اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہوگی جبکہ ایونٹ اپریل میں کھیلا جائے گا۔