انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست ویسٹ انڈیز کے باؤلر عقیل حسین نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
جمعرات کے روز پاکستان سپر لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے باؤلر عقیل حسین نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کے لئے سائن اپ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو منعقد ہوگی۔
لازمی پڑھیں۔ دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی کا پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان
عقیل حسین اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ویسٹ انڈین باؤلر نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے ہیں جن میں 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔