پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے مایہ ناز بیٹر فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی وجہ بتادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں کئی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ قومی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا گیا
شاہین آفریدی اے کیٹگری سے بی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ فخر زمان اور سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے بتایا کہ فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی ایک وجہ ان کی فٹنس بھی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا مسلئہ ہے، یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ کھلاڑی اٹھ کر ٹوئٹ کرنا شروع کردیں۔
لازمی پڑھیں۔ ’ سمجھتا ہوں بابر کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا ‘، فخر کا پی سی بی کو جواب
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بابر کی حمایت میں خصوصی پیغام جاری کیا تھا جس پر پی سی بی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔