وزیر مملکت برائے آئی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے، انٹرنیٹ کی ایک سب میرین کیبل خراب ہے جو اکتوبر میں ٹھیک ہوگی۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)شزا فاطمہ خواجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اس وقت ملک کی ضرورت ہے، انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)شزا فاطمہ خواجہ کا اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک سب میرین کیبل خراب ہے جو اکتوبر کے آخر تک ٹھیک ہو جائے گی۔