ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ٹی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مون سون کےآخری اسپیل میں طوفانی آندھی اوربارشوں کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نےتیس ستمبرتک الرٹ جاری کر دیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چار روز تک پارہ 40 تک جانے کی پیشگوئی کردی۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے اکتوبر گرم ترین رہے گا۔