ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور میں تین روز کے دوران اکتالیس شہریوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ہالانی ٹاؤن، یو سی نئوں آباد اور دیگر دیہات سے ہے۔ متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو ویکسین لگادی گئی۔
گزشتہ روز زخمی ہونے والے بچے کی حالت تشویش ناک تھی۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ سے آوارہ کتوں پر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔




















