الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نےعام انتخابات میں کامیابی کے تناسب سے قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی میں ترجیحی اقلیتی نشستوں کااعلان کر دیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی10 میں سے 7 اقلیتی نشستوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق مسلم لیگ(ن)4 اقلیتی نشستیں لینےمیں کامیاب ہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی کو 2اورایم کیوایم کوایک نشست ملی ہے۔
مسلم لیگ(ن)کےکھیسومل کھئیل داس،درشن ، نیلسن عظیم ،ن لیگ کےاسفن یاربھنڈارا، پیپلزپارٹی کےرمیش لعل اورنویدعامر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سےموہن منجیانی رکن قومی اسمبلی بن گئے۔
اس طرح خیبرپختونخوااسمبلی میں خواتین کی5مخصوص نشستوں کےنوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ،کےپی کے مسلم لیگ(ن)اورجےیوآئی کوخواتین کی 2،2نشستیں اورپیپلز پارٹی کوخواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔
20240223234252 by Farhan Malik
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے ،خیبرپختوانخوا اسمبلی کی 26 نشستیں،21خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔