الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا اجلاس آج ہوگا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ عام انتخابات 2024 کے دوران اپنے ڈویژن میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد ای سی پی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت ہونے والے ہنگائی اجلاس میں ممبر پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ سیکرٹری ای سی پی اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، اجلاس میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر تفصیلی غور بھی کیا گیا تھا۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں ٹی او آرز بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی رپورٹ کے بعد سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔