ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کرنے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چوچٹھہ کوعہدےسےہٹادیاگیا۔
چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کوعہدےسےہٹادیاگیا ہے،اور ان کی ڈی جی آرڈی اےسیف انورکوکمشنرراولپنڈی کااضافی چارج سونپ دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
نوٹیفکیشن میں کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کوایس اینڈجی اےڈی رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے ، وہ فوری طورپرسول سیکریٹریٹ رپورٹ کریں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی اتھارٹی سیف انور کوکمشنر راولپنڈی کے مستقل کمشنر کی تعیناتی تک اضافی چارج سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ لیاقت چٹھہ کااعترافی بیان میں کہنا تھا کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔ میرے سامنے پرائیڈنگ افسران رو رہے تھے، میں اس حوالے سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ صبح کی نماز کے بعد میں نے خود کشی کی کوشش کی ہے، لیکن میں نے سوچا اپنا مقدمہ اپنی عوام کے سامنے رکھنا تھا، میں نہیں چاہتا کہ 1971 کا واقعہ دوبارہ ہو اس لئے میں اپنے ضمیر کا بوجھ خود اتار رہا ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو جیتے تھے انہیں ہم نے ہروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمشنراورچیف جسٹس پردھاندلی کاالزام لگانے والےثبوت دیں،مریم اورنگزیب
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 70،70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں بدلا، میں نے جو اس ملک کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہئے، باقیوں کو بھی ملنی چاہئے۔ میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں۔