پاکستان تحریک انصاف کو ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت نہ مل سکی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے دی گئی درخواست اسلام آباد انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ٹی آئی نےبروزہفتہ ملک بھرمیں احتجاج کااعلان کر دیا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہرمیں کسی احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں :۔کل ایف 9 پارک میں احتجاج کی قیادت کروں گا،شیرافضل مروت
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں :۔اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کل پی ٹی آئی کا احتجاج ،رینجرز کی نفری طلب
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے کل17فروری بروز ہفتہ کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔