وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کل پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کامعاملے پراسلام آباد پولیس نے قیام امن میں مدد کیلئے رینجرز کی نفری طلب کرلی۔
عام انتخابات 2024 کےنتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے جس پر اسلام آباد پولیس نے امن و امان میں مدد کیلئےرینجرز کی نفری طلب کرلی
اسلام آبادپولیس حکام کے مطابق ریڈ زون میں کسی کو ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں پولیس کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی درخواست نہیں ملی،ایف9پارک میں احتجاج کی درخواست آئی توانتظامات کریں گےپولیس آرڈرکےتحت ریلی یاجلسےکااجازت دیناحکام کاکام ہے۔