سکھر بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کے کام کے دوران بنائے گئے عارضی حفاظتی کوفر ڈیم میں شگاف پڑگیا تھا جسکی وجہ سے دروازوں کی تبدیلی کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگئی عارضی حفاظتی پشتے کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے۔
سکھر بیراج کی مکمل بحالی کا کام جاری ہے دوسرے مرحلے میں بیراج کے مزید سولہ دروازوں کی تبدیلی کے کام کے دوران پانی کو روکنے والی عارضی کوفر ڈیم میں ایک دروازے کے سامنے شگاف پڑ گیا جسکی وجہ سے کوفر ڈیم کے اندر پانی بھر گیا پانی بھر جانے سے دروازوں کی تبدیلی کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق کوفر ڈیم میں شگاف کو پر کردیا اسے مزید مضبوط کیا جارہا ہے ڈیم سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے ، بیراج کے دروازوں کو کھول کر پانی کے لیول کو کم کردیا ہے تاکہ عارضی حفاظتی پشتے کو جلد مضبوط کیا جاسکے۔






















