علاقائی کشیدگی اور کاروباری لاگت بڑھنے سے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
دستاویزکےمطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں فروری 2026 میں 6.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، فروری 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 1.33 ارب ڈالر رہا،پچھلےسال فروری میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 1.42 ارب ڈالر تھیں۔
دستاویز کےمطابق علاقائی کشیدگی کے باعث فریٹ اورشپنگ اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،جولائی تا فروری ملک کی مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 12.29 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.19 ارب ڈالر تھیں۔
دستاویز کے مطابق پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.82 فیصدکا معمولی اضافہ ہوا،8 ماہ میں مجموعی ملکی گڈزکی برآمدات میں بھی 7.30 فیصد کمی آئی،جولائی تا فروری ملکی گڈز برآمدات 22.07 ارب سے 20.46 ارب ڈالر پر آگئیں،8 ماہ کے دوران درآمدات 8 فیصد اضافے سے 45.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،تجارتی خسارہ 25 فیصد اضافے سے 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔






















